• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس کروڑ عوام کے دل دکھے ہوئے ہیں: خورشید شاہ

Hearts Of 20 Million People Are Sad Khursheed Shah

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دیکھنا چائیے کہ 20کروڑ عوام کے دل دکھے ہوئے ہیں۔

سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ عوام کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں، عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے اور ہم تماشہ بن رہے ہیں، 35 اسلامی ملکوں کا الائنس بن گیا باقی کا کیا ہوگا۔

قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حکمرانوں میں سچ اور حق کہنے کی جرأت ختم ہوگئی ہے، وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،20 کروڑ عوام آنکھیں کھولیںکہ ملک میں کیا ہورہا ہے۔

تازہ ترین