• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Upper Sindh Receives Heavy Rain Over 200 Feeders Triped After Rain In Sukkur

سکھر اورجیکب آباداور اس کے گردونواح میں بارش کے باعث 200سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

سکھر اور جیکب آباد اور اس کے گردو نواح میں گرمی کے ماروں کو قرارتو آگیا لیکن بجلی کی عدم فراہمی نے انہیں دوسری مشکلات میں پھنسا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں لانے والا نیا نظام سندھ میں داخل ہوگیا، سکھر میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور کم ہو گیا۔

سندھ میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے نظام کی موجودگی کراچی والوں کے لئے بھی خوشی کاپیام لاسکتی ہے کیوں کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو بھی بارش کا سامنا کرنے کی خبر سنا دی۔

 

تازہ ترین