• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Brazilian President Rejects Corruption Charges

برازیل کے صدر میشل ٹیمیر نے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔

پیر کے روز برازیل کے سرکاری وکلاء نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر تیمیر کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت مجرمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

دوسری جانب صدر مائیکل تیمیر نے کہا ہے کہ ان کے خلاف کرپشن الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور یہ سب من گھڑت الزامات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین