• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Secret Trades Of Cows

بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر ایک ایسی منڈی قائم ہے جہاں ہر روز جانوروں خاص طور سے بھارت سے اسمگل ہونے والی گائیوں کی تجارت ہوتی ہے۔

جی ہاں ۔۔وہی گائے جو بھارت میں انتہائی ’مقدس‘ خیال کی جاتی ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ’مقد س ‘سمجھے جانے کے باوجود بھارت سے ہر سال پندرہ لاکھ گائیوں کو بنگلہ دیش اسمگل کیاجاتا ہے ۔

ڈوئچے ویلے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسمگلر بھارت سے لائی گئی ایک گائے کی قیمت تقریباً 150یورو طلب کرتےہیں۔

ان جانوروں کو ٹرکوں میں لادا جاتا ہے اور فیکٹریوں میں ان کی کھالوں کو چمڑے میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔

پھر اسی چمڑے کے جوتے بنتے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا جوتوں کے گاہکوں کوا س بات کی پرواہ ہوگی کہ ’مقدس گائے ‘کا یہ انجام اطالوی جوتوں کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔

تازہ ترین