• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Women World Cup Pakistan Tours Starts With Top Teams

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ایونٹ میں 8ٹاپ ٹیمیں شامل ہیں یعنی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکااور نیوزی لینڈ۔

 پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹیم کی قیادت ثناء میر کررہی ہیں جوسن 2009 سے ٹیم کی کپتان ہیں۔ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ثناء میر کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم سے حوصلہ افزائی حاصل کر سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی بولنگ اچھی ہےجبکہ بیٹنگ بھی ہماری اچھی جارہی ہے۔

ثناء میر کی ٹیم کی پوزیشن بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرح ہے،جنہوں نے فروری میں آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں جگہ بنائی۔فی الحال قومی ٹیم ورلڈ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔

کپتان سرفرازاحمد اورلیجنڈ وقار یونس نےٹوئیٹر کے ذریعے ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایونٹ میں وارم اپ میچز کے دوران پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم دوسرے وارم اپ میں ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ روز قومی ویمنزٹیم اپنے دوسرے لیگ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔انگلش ٹیم پہلے تو ٹاس ہاری اس کے بعدانہوں نے7 وکٹ پر377رنز بنا ڈالے۔

انگلش ویمنز ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ناٹالی اسکائیور نے 137رنز اسکور کیے جس میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھےجبکہ کپتان حیتھر نائٹ نے12چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 106رنز اسکور کیے۔دونوں نے مل کر 213رنز کی شراکت قائم کی۔

انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی وکٹ کے لیے شراکت کا ریکارڈ بھی برابر کیا جو 1993میں کیرول ہوجز اور ہیلن پلائمر نے آئرلینڈ کیخلاف قائم کیا تھا۔

انگلینڈ کا 377 رنز کا اسکور کسی بھی ٹیم کی جانب سےورلڈ کپ ایونٹس میں دوسرا سب سے بڑاسکوربن گیا ہے۔میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے 107رنز سے شکست ہوئی ۔

اس سے پہلے ایونٹ میں ویمنز ٹیم نے اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جہاں انہیں 3 وکٹ سے شکست ہوئی۔ قومی ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 206 رنز اسکور کیے تھےجس میںناہیدہ خان 79 رنزبنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

قومی ٹیم نے 207رنز جیسے کم اسکور پر بھی پروٹیز ٹیم سے زبردست فائٹ کیااور 177رنز کے اسکور پر ان کے 7 وکٹیں گرا دیںجبکہ ان کے اوپنز نے نصف سنچریاں اسکور کیں تھیں اور 113رنز کا آغاز بھی فراہم کیا تھا۔

ایونٹ میں ویمنز ٹیم کا اگلا میچ اتوار 2 جولائی کو بھارت سے ہوگاجبکہ 5 جولائی کوقومی ٹیم، آسٹریلیا سے مدمقابل ہوگی۔

تازہ ترین