• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Just Looking At Your Smartphone Makes You Less Intelligent

امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کام کے دوران اسمارٹ فون آپ کے قریب ہو تو ذہنی قوت اور کام کرنے کی صلاحیت کم ہوجائے گی۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس میں 800 رضاکاروں پر کیے گئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کام کے وقت آپ کے قریب اسمارٹ فون موجود ہو اور آپ اسے استعمال نہ بھی کررہے ہوں تب بھی صرف اس کی نزدیکی کے احساس سے آپ کی ذہنی صلاحیتوں پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مطالعے کے نگراں کے مطابق اسمارٹ فون کی قربت سے ذہانت تو کم نہیں ہوتی لیکن انسان اپنی دستیاب ذہنی صلاحیت کا پورا استعمال نہیں کر پاتا بلکہ کام کرتے دوران اس کا ذہن بار بار بھٹک کر اسمارٹ فون کی طرف چلا جاتا ہے جس سے اس کے کام کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

تحقیق کا یہی نتیجہ نکلا ہے کہ دفتروں سے لے کر تعلیمی و تدریسی اداروں تک میں بہتر کارکردگی کےلیے اسمارٹ فون ہم سے دور ہونا چاہیے ۔

تازہ ترین