• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Aya Sawan Jhoom Kay

’آیا ساون جھوم کے‘..... ملک بھر میں مون سون کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ کراچی میں بس ہواہی چاہتا ہے۔

جولائی اگست کے مہینے مون سون بارشوں کی نوید لے کر آتے ہیں۔

آسمان پر سورج کی چمکتی روشنی کی جگہ گھنگور گھٹائیں چھا جاتی ہیں اور پھر ساون رُت کی پون چلنے لگتی ہے۔

مئی اور جون کی حبس والی گرمی کے بعد ساون کی رت کا سب کوشدید انتظار ہے،مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھنے کو تیار ہیں۔

وہ مٹی کی سوندی سوندی مہک، وہ بوندوں کی چھماچھم،

وہ مست ہوا کا رقص، وہ سبز پتّوں سے ٹپکتی بوندیں، وہ بارش کے بعد آسمان پر قوس و قزح کے رنگ...

لوگ یہ مناظر دیکھنے کوبے چین ہیں۔

 

 

 

 

تازہ ترین