• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Worlds First Cash Machine Turns Gold To Mark 50th Anniversary

دنیاکی پہلی اے ٹی ایم مشین 50 سال کی ہو گئی ۔یہ مشین لندن میں نصب کی گئی تھی ۔

آج سے 50 سال پہلے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جب پہلی اے ٹی ایم (آٹو میٹڈ ٹیلر مشین ) نصب کی گئی تو اسے دیکھ کر لو گ حیران ہو گئے ۔ انہیں یقین کرنا مشکل ہو رہا تھا کہ و ہ اب اتنی آسانی سے رقم نکال سکیں

گے ۔ 

اسکاٹ لینڈ کے سائنسدان شیفرڈ بیرون نے اس مشین کو ایجاد کیا تھا ۔اسے پہلی بار شمالی لندن کے ایک بینک کی برانچ میں27 جون 1997 کو نصب کیا گیا تھا ۔

دنیا بھر میں آج تقریباً 30 لاکھ اے ٹی ایم مشینیں مو جود مختلف مقامات پر نصب ہیں جن سے لوگ با آسانی فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

صرف برطانیہ میں اے ٹی ایم مشین کی تعداد 70 ہزار کے لگ بھگ ہے جس سے سال 2016 میں 175 ارب پائونڈ کی رقم شہریوں کو فراہم کی گئی ۔

مشین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر انتظامیہ نے اسے سونے سے مزین کردیا جبکہ مشین کے پاس آنے والے صارفین کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ ایک تختی بھی آویزاں کی گئی ہے جس پر اے ٹی ایم مشین کی تا ریخ بھی درج ہے ۔

تازہ ترین