• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، آصف کرمانی

Misguided Propagand Not Do Anything With Governmentasif Kirmani

وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل تک لال حویلی والا ن لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ روزگارکی تلاش میں ہلکان ہوئے جا رہے ہیں، یہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے، بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

آصف کرمانی کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

تازہ ترین