• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران وزیراعظم کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہیں،طلال چوہدری

Imran Is Afraid Of Competing With Children Of Pm Talal Chaudhary

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے جے آئی ٹی سے متعلق تحفظات کو مزید تقویت ملی ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے، حالانکہ سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے انہیں کلیئر قرار دیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم 10فیصد ووٹ لینے والے کے ساتھ ہے یا60فیصد ووٹ لینے والو کے ساتھ؟ یہ اشتہاری اور عوام کے فیصلے کے خلاف جانے والے ہیں۔

تازہ ترین