• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان اور سجل کی بالی ووڈ فلم ’موم‘ کے نئے گانے کی ویڈیو

New Video Song Of Mom Film Released

نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی نئی تھرل فلم ’موم‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

سجل علی پر فلمائے جانے والے اس پنجابی گانے کو سکھویندر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ارشاد کامل نے ترتیب دیئے ہیں۔

روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہور بھارتی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ، امریتا پوری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘ تین مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال7جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین