• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں کیمیائی حملے کاامریکا کے ساتھ ملکر جواب دیں گے، فرانس

Fight Against Syrian Chemical Attack With The Side Of Usa France

امریکی اور فرانسیسی صدور نے شام میں کسی بھی ممکنہ کیمیائی حملے کا مل کر بھرپور طریقے سے جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

دونوں رہ نماؤں نے شام کے بحران کے حل کے لیے جاری مساعی کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل ماکروں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں شام میں ممکنہ کیمیائی حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور میکروں شام میں کیمیائی حملے کا مل کر جواب دینے پر متفق ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔

اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دورہ پیرس کے بارے میں غور کررہے ہیں۔فرانسیسی ایون صدر کے مطابق صدر ماکروں نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو چودہ جولائی کو قومی دن کی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے دعوت دہرائی۔

یہ تقریب ایک ایسے وقت میں منعقد کی جائے گی جب پہلی عالمی جنگ میں فرانس کے ساتھ امریکی شمولیت کے ایک سو سال مکمل ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین