• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبرحملوں کیلئےوائرس امریکی ایجنسی میں بنائے جانیکا انکشاف

Cyber Attack Virus Made By Us Agency Disclosed By Snwoden

سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، روس اور یورپ کی کمپنیوں پر کیے گئے وائرس حملے میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکورٹی ادارے نے بنایا تھا۔

سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے سائبر حملوں سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں تاوان کے لیے سائبرحملوں میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے نے بنایا تھا۔

ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والا "ایٹرنل بلو " نامی وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے کا ڈیجیٹل ہتھیار ہے۔

امریکا، روس، یورپی ممالک اور بھارت کی مختلف کمپنیوں پر گزشتہ روز تاوان کے لیے سائبر حملہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین