| |
Home Page
جمعرات 03 ذیقعدہ 1438ھ 27 جولائی 2017ء
June 28, 2017 | 10:25 pm
یورپی یونین کی روس پر عائد اقتصادی پابندیوں میں توسیع

Eu Extended Economic Sanctions Imposed On Russia

Eu Extended Economic Sanctions Imposed On Russia

یورپی یونین نے روس پر عائد اقتصادی پابندیوں میں باضابطہ طور پر 31 جنوری 2018 تک کی توسیع کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے روس کی توانائی، دفاع اور مالیاتی اداروں کیساتھ لین دین پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کے واضح امکانات تھے، یہ پابندیاں جولائی 2014 میں روس پر یوکرین کے علاقے کریمیا سے الحاق اور یوکرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرکے لگائی گئی تھیں جب کہ روس اس الزام سے انکار کرتا ہے۔

برسلز میں گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے روس پر عائد پابندیوں میں توسیع کی منظوری دی۔ اجلاس میں فرانس اور جرمنی نے موقف اپنایا تھا کہ 2014 سے مشرقی یوکرین میں جاری تنازع کے حل میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی لہٰذا روس پر پابندیاں برقرار رکھی جائیں۔

یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کا خاتمہ منسک امن معاہدے پر عمل درآمد سے مشروط کیا اور یہ معاہدہ یوکرین میں قیام امن کیلئے 2015 میں فرانس، جرمنی، یوکرین اور روس کے درمیان طے پایا تھا۔