وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی سوشل میڈیا پرفرقہ واریت پھیلانےکی کوششوں کا نوٹس لے لیا ہے اور ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کو ہدایت کی ہے کہ اس مذموم ایجنڈےکےپیچھےعناصرکی نشاندہی کرے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس وقت کئی چیلنجزکاسامناہے، قومی اتحاد، یگانگت اورہم آہنگی کی جتنی ضرورت آج ہےاتنی کبھی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ علمائےکرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کےلیےکرداراداکریں اور تفرقہ بازی، مذہبی منافرت پھیلانےوالوں کےخلاف آوازاٹھائیں۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف کوٹیلیفون کیا اور کہا کہ فرقہ واریت کوہوادینےوالےملک کےدوست نہیں، تمام علمائےکرام کی مشاورت سےمشترکہ آوازاٹھائی جائے۔