ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق پانی کی قلت کا شکار حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارشیں کل رات سے جاری ہیں۔
ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہےکہ بارشوں کا پانی کل کسی وقت حب ڈیم پہنچنا شروع ہوجائے گا اور امکان ہے کہ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم پانی سے مکمل بھر جائے گا۔