• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی میں توسیع

Quetta Pillion Riding And Arms Display Ban Extended

ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کےنوٹیفکیشن کے مطابق مدت پوری ہونے پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی اور اب یہ پابندی 26جولائی تک عائد رہے گی۔

ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پر پابندی 26مئی کوعائد کی گئی تھی، دفعہ 144کے تحت عائد پابندی کی مدت 26جون کو پوری ہوگئی تھی۔

 

تازہ ترین