• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی میں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس

Mobile World Congress Held In Shanghai

چین کے شہر شنگھائی میں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں دنیا بھر سے موبائل ساز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

شہر شنگھائی کے مرکزی ہال میں ہونیوالے اس موبائل ایونٹ میں مشہور ومعروف موبائل ساز کمپنیاں اپنے جدید اور شاندار ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔

شنگھائی نیو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں ہونے والی کانگریس کے نمائشی ہالز میں150سے زائد ممالک کے ہزاروں نمائش کنندگان اور کمپنیوں نے سستے و مہنگے ترین موبائل فونز، ڈرونز، مصنوعی ذہانت سے آراستہ ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فونز سے لیکر ہاتھوں پر پہنے جانے والے اسمارٹ فون بینڈز اور دیگر نئے ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔

ورلڈ موبائل کانگریس 28جون سے یکم جولائی تک جاری رہے گی، جس کے دوران ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین