• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ کا مستقل استعمال ،صحت کے لئے خطرناک

Permanent Use Of The Internet Dangerous For Health

انٹرنیٹ کا مستقل استعمال صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

جس طرح منشیات کا عادی کوئی شخص نشہ چھوڑ دے تو ابتدا میں اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذہنی و جسمانی طور پر وہ خود کو کمزور محسوس کرنے لگتا ہے۔

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں اس وقت دل کی دھڑکنیں تیز ہونے اور بلڈپریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جب انٹرنیٹ بند ہوجائے۔

برطانیہ کی سوانسی یونیورسٹی کے پروفیسر فل ریڈ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 18سے33برس کے 144افراد کو شامل کیا گیا ۔

نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جب انٹرنیٹ بند ہوا تو ان میں سے زیادہ تر افراد کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں اور بلڈپریشر میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ان میں مایوسی بھی بڑھی۔

تازہ ترین