| |
Home Page
جمعرات یکم ذوالحج 1438ھ 24 اگست 2017ء
June 29, 2017 | 12:41 pm
جے آئی ٹی: سابق چیئرمین نیب نے بیان ریکارڈ کرادیا

Former Nab Chairman Records Statement Before The Jit

Former Nab Chairman Records Statement Before The Jit

سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید محمد امجد نے جےآئی ٹی کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

سابق چیئرمین نیب سید محمد امجد جوڈیشل اکیڈمی اسلام آبادمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات آگے نہ بڑھنے سے آگاہ کیا۔

آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز، حسن نوازکو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کیے ہوئے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو بھی 2جولائی کو تیسری مرتبہ پیشی کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس، بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو10جولائی کو پاناما پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے۔