| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
June 29, 2017 | 12:52 pm
مائیکل وان کی منتخب ٹیم، سرفراز اِن، کوہلی آؤٹ

Michael Vaughan Selected Sarfraz Not Kohli

Michael Vaughan Selected Sarfraz Not Kohli

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مائیکل وان نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کو شامل ہی نہیں کیا ۔ ان کے مطابق کوہلی اس ٹیم میں جگہ پانے کے مستحق ہی نہیں ہیں۔

مائیکل وان کی جانب سے بنائی گئی چیمپئنز ٹرافی کی پسندیدہ ٹیم میں انڈین کھلاڑیوں شیکھر دھون اور روہت شرما کو جگہ دی گئی ہے۔

اس ٹیم میں منتخب کئے گئے پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، حسن علی، محمد عامر اور جنید خان شامل ہیںجبکہ دیگرکھلاڑیوں میں بین اسٹوکس، جوئے روٹ، عادل راشدا ور شکیب الحسن کو شامل کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں اپنے بلے کے جوہر دکھائے تھےتاہم سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ صفر جبکہ پاکستان کیخلاف فائنل میچ میں صرف 5رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے تھے۔