• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیرِ اعظم کی جڈیجا کے انداز میں سائیکلنگ

Pm Narendra Modi Inspires Rockstar Ravindra Jadeja

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بہت سے لو گوں کو متاثر کرنے کا فن جا نتے ہیں ۔اور اپنے مداحوں کی فہرست میں بھارت کے مشہور کھلاڑی رویندرا جڈیجا کو بھی شامل کر چکے ہیں ۔

ویسٹ انڈیز میں جاری بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہو نے والی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے دوران بھارتی آل رائونڈر جڈیجا نے بدھ کےروزویسٹ انڈیز میں ہوٹل کے باہر سائیکلنگ کی اور وہ یہ دیکھ کر حیران ہو گئے کہ اگلے روز بالکل ان کےاسٹائل میں بھار تی وز یرِ اعظم نریندر مودی بھی سائیکل چلاتے نظر آئے ۔

رویندرا جڈیجا نے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی اور بھارتی وزیرِ اعظم کی سائیکل چلاتے ہو ئے تصویر شیئر کی اور شکریہ بھی ادا کیا جسے بہت سے لوگوں نے پسند کیا ۔

تازہ ترین