• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس آصف سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

Justice Asif Saeed Takes Oath Of Acting Cjp

سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں جسٹس دوست محمد خان نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل اور رجسٹرار نے بھی شرکت کی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سےفرائض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار عمرہ کی ادائیگی کےلئے ان دنوں سعودی عرب گئے ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین