• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے پناہ تشدد کیا جارہا ہے، خدا کیلئے بچایا جائے، جمشید دستی

Being Tortured A Lot For God Sake Save Me Jamshed Dasti

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ان پر بے پناہ تشدد کیا جارہا ہے، خدا کے لئے بچایا جائے۔ اس دوران ان کی آواز بھر آئی۔

سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر قیدیوں کی وین میں موجود جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جیل میں بچھوؤں کے ساتھ رکھا جارہا ہے اور گھسیٹ گھسیٹ کر مارا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 6روز سے بھوکے ہیں، ، انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میری بہن کینسر کی مریضہ ہے، خدا کے لئے مجھ پر رحم کرو۔

واضح رہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو مظفر گڑھ میں ڈینگا کینال کھولنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین