| |
Home Page
پیر 04 محرم الحرام 1439ھ 25 ستمبر 2017ء
June 29, 2017 | 02:48 pm
کراچی: سپر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Fire Is Under Control In Karachi Super Market

Fire Is Under Control In Karachi Super Market

کراچی میں شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب سپر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سپر مارکیٹ کے جنریٹر روم میں لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے تین فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اور ابھی اسٹور میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔