• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد میں لوئر چناب نہر کے پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا

The Middle Part Of The Lower Chenab Canal Bridge In Hafizabad Is Broken

حافظ آباد میں ہیڈ ساگر کے مقام پر لوئر چناب نہر کے پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا، بارشوں اور ہیوی ٹریفک کے باعث پل گرنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ محکمہ انہار نے مرمت کے بجائے پل پر پتھر رکھ دیئے۔

دریائے چناب سے نکلنے والی چار نہروں کے سنگم ہیڈ ساگر کے مقام پر لوئر چناب نہر کے پل کا ایک بڑا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا جس کے باعث پل کے کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ٹوٹے ہوئے پل پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ڈی او محکمہ ایری گیشن ندیم خالد کے مطابق نہر کا پل ہیوی ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے ٹوٹا تا ہم نہر میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے اس وقت مر مت کا کام ممکن نہیں۔

گزشتہ سال جامکے چٹھہ کے قریب اسی نہر کا پل ٹو ٹنے سے آرمی کی ٹرین نہر میں گر گئی تھی جس سے کئی قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا تھا ۔

تازہ ترین