| |
Home Page
اتوار 28 ربیع الاوّل 1439ھ 17 دسمبر2017ء
June 29, 2017 | 03:47 pm

عبدالمجید اچکزئی مزید 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Remand Of Abdul Majeed Achakzai Extended For 7 Days

Remand Of Abdul Majeed Achakzai Extended For 7 Days

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکرسےٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت اور ایک شخص کے اغواء کے کیس میں 7 روزہ مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکرسےٹریفک سارجنٹ حاجی عطاء اللہ کی ہلاکت کے کیس میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو پولیس کی حراست میں 5 روزہ ریمانڈ کی تکمیل پر متعلقہ تھانے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت عدالت کےجج داود خان ناصر نے کی، سماعت کے موقع پر پولیس حکام کی جانب سے عدالت سےایم پی اے کےمزید ریمانڈ کی درخواست کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں سات روزہ مزید ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اس دوران عدالت میں عبدالمجید اچکزئی کےخلاف ایک شخص کے اغواء کےکیس میں نامزدگی بھی سامنے لائی گئی جس پر اغواء کےکیس میں بھی ملزم عبدالمجید اچکزئی کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیاگیا۔

عبدالمجید اچکزئی سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک شخص کےاغواء میں نامزدتھے، ان کےخلاف سال 2009میں دفعہ 365کےتحت ایک شخص کےاغواء کامقدمہ درج ہوا تھا، بعد میں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی، جس کےبعد عبدالمجیداچکزئی کو واپس متعلقہ کینٹ تھانہ منتقل کردیا گیا۔