موٹر وےپولیس نےسانحہ احمد پورشرقیہ کے حوالے سے حقائق چھپانے پر ایک ڈی ایس پی سمیت 6افسروں کو معطل کردیا ۔
ترجمان موٹر وےپولیس کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں ڈی ایس پی رضوان شاہ، انسپکٹر عبدلصمد، سب انسپکٹر واجد علی ، سب انسپکٹر حیدر، سب انسپکٹر عرفان شاہ اور جونیر پٹرول افسر عمر حسین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ افسر حقائق چھپانے میں قصور وار پائے گئے اور انہیں انکوائری کے بعد معطل کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق محکمانہ کارروائی میں ذمےداروں کو سخت ترین سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔