| |
Home Page
منگل 05 محرم الحرام 1439ھ 26 ستمبر 2017ء
June 29, 2017 | 05:30 pm
منو بھائی کی طبیعت سنبھل گئی

Improvement In Health

Improvement In Health

معروف دانشور، صحافی، ڈرامہ نگار اور کالم نویس منو بھائی کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، نجی اسپتال میں زیرِعلاج منو بھائی کا بلڈ پریشر کم اور ہارٹ بیٹ نارمل ہورہی ہے۔

منو بھائی 2 روز سے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں زیر ِعلاج ہیں، انہیں ہائی بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن غیر متوازن ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کےمطابق منو بھائی کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، ان کابلڈ پریشر کم اور ہارٹ بیٹ نارمل ہورہی ہے، جبکہ شام تک ان کی طبیعت میں مزید بہتری کاامکان ہے۔