• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولی لفٹ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی

12 Dead As Chairlift Falls Near Murree

مری کے قریب خیبر پختونخوا کے علاقے چھرا پانی میں ڈولی لفٹ ایک ہزارفٹ کی بلندی سے زمین پر آگری ،واقعے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جن میں ایک ہی خاندان کے 4افراد بھی شامل ہیں۔

شہریوں نے مری روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا، واقعے کے بعد لفٹ آپریٹر فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مری جاتےہوئے چھرہ پانی سے ایک راستہ بنواڑی کو جاتاہے، لفٹ نماڈولی ایک منٹ میں 8افراد کومنزل تک پہنچاتی ہے۔

آج ڈولی میں11 مرد ایک خاتون اورایک بچہ سوار ہوگئے، ابھی چارسومیٹر کافاصلہ ہی طے پایاتھاکہ ایک ہزارفٹ کی بلندی پرڈولی کا کنڈا ٹوٹ گیا اور وہ زمین پر آگری۔

ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن سعید وزیر کےمطابق واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈولی لفٹ میں 8افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس میں 8کے بجائے 13افراد کو بٹھایا گیا۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ سڑک کا ڈھائی کلومیٹر راستہ دشوارگزارہے، لفٹ میں یہ فاصلہ ایک منٹ میں طے ہوجاتاہے ، فی کس کرایہ 15 روپے ہے۔

حادثے کی خبرملتےہی علاقےمیں کہرام برپاہوگیا، مظاہرین نے مری روڈ بند کر دای اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

حادثے کے بعد لفٹ آپریٹر فرار ہوگیا، ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق خان کاکہناہےکہ ڈولی لفٹ کا آپریٹر ہی اس کا مالک ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین