• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض ملکوں کو چھوٹ این پی ٹی کیلئےچیلنج ہے، ملیحہ لودھی

Discount Of Some Countries On Nsg Challenge For Ntp Maleeha Loodhi

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے لیے بعض ملکوں کو چھوٹ دینا ایٹمی پھیلاؤ کے لیے خطرہ ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے لیے بعض ملکوں کوچھوٹ دینا ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی راہ میں حائل ایک اور اہم چیلنج ہے۔

سلامتی کونسل میں ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے بحث کےد وران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے لیے امتیاز نہ برتا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان امتیازی اقدامات سے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حوالے سے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی مواد فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے اور خطے کے استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تازہ ترین