ٹرمپ صدر بن گئےپر فلرٹ سے باز نہ آئے | Daily Jang News
| |
Home Page
پیر 29 شوال المکرم 1438ھ 24 جولائی 2017ء
June 30, 2017 | 12:01 am
ٹرمپ صدر بن گئےپر فلرٹ سے باز نہ آئے

Trumps Flirting Continues Despite Being President

Trumps Flirting Continues Despite Being President

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد بھی اپنی فلرٹ کی عادت سے باز نہ آئے، آئرلینڈ کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے ایک خاتون رپورٹر کو بلایا اور کہا کہ آپ مسکراتی بہت اچھا ہیں۔

خاتون رپورٹر کیٹریونا پیری امریکا میں ایک آئرش خبر ایجنسی کی بیورو چیف ہیں، آئرش وزیراعظم سے فون پر بات چیت کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے ہاں آئرش صحافی بھی موجود ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے کیٹریونا پیری کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ بہت بھلی لگتی ہے،امید ہے کہ وہ اپنے صدر سے اچھا برتاؤ کرتی ہوں گی۔

اس واقعے کے بعد کیٹریونا پیری نے ایک ٹویٹ میں واقعے کو عجیب و غریب قرار دیا، سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کے اس رویے کو صنفی امتیاز قرار دیا جارہا ہے۔