• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fall Of The Last Bastion Of Isis In Iraq

عراق میں داعش کی خودساختہ مملکت کے آخری گڑھ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ نینویٰ میں آپریشن کمانڈر عبدالامیر رشید یار اللہ نے آج اعلان کیا ہے کہ انسداد دہشتگردی فورسز نے قدیم موصل میں تاریخی جامع مسجد نوری، الحدباء مینار اور السرجخانہ کو آزاد کرالیا ہے۔

یاد رہے کہ مسجد النوری وہ مقام ہے جہاں سے ابو بکر البغدادی نے 2014 میں اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا، مسجد النوری کو آزاد کرانے کے بعد موصل شہر پر داعش کا تین سالہ قبضے کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عراقی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ موصل میں کوئی بھی علاقہ داعش کے زیر قبضہ نہیں رہا ہے۔ نوری مسجد کو تقریباً 850 سال قبل زنگی سلطان، نور الدین زنگی نے تعمیر کروایا تھا۔

تازہ ترین