• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پر تیسرا بریک ڈاؤن ،72انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

Third Breakdown At Dhabiji 72 Inch Diameter Line Broken

شہر کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تیسرے بریک ڈاؤن کے باعث 72انچ قطر کی پائپ لائن 2جگہ سے پھٹ گئی ،جس کےباعث شہر کو 150ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی72 انچ قطر کی مین لائن دو جگہ سے پھٹ گئی اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہونے اور لائن پھٹنے سے قریبی علاقہ زیر آب آگیا۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر عملہ اور مشینری روانہ کردی گئی ہے اورلائن کی مرمت جلد شروع کردی جائے گی۔

گزشتہ 16 گھنٹوں کےدوران تین بار اچانک بریک ڈاؤن کیا گیا ہے اور لائن پھٹنے سے کراچی کو 150 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

تازہ ترین