• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل ڈوڈل صادقین کی سالگرہ کی مناسبت سے تبدیل

Google Gives New Doodle On Sadequain Birthday

پاکستان کے نامور مصور صادقین کی 87 ویں سالگرہ پر سرچ انجن گوگل نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل بنا دیا۔

پاکستان کے معروف مصوراور خطاط سید صادقین احمد 30 جون 1930 کو بھارت کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے ،آپ کا تعلق ایک خطاط فیملی سے تھا۔

انہوں نے 1940 کے عشرے میں ترقی پسند رائٹرز اینڈ آرٹسٹ موومنٹ میں شمولیت اختیار کی لیکن صادقین کے اصل ٹیلنٹ کو حسین شہید سہروردی نے متعارف کروایا۔

صادقین نے اپنے فن میں نکھار پیدا کرنے کے لئے کچھ وقت پیرس میں بھی گزارا اور آپ کو جنوبی ایشیا میں ایک آئیکونک مصور کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ صادقین کو ان کی فنی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی اور ستازہ امتیاز جیسے بڑے قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور صادقین کے نام سے منسوب کراچی میں ایک انسٹیٹیوٹ بھی قائم ہے۔

تازہ ترین