• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں مون سون بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی

Monsoon Rains Across The Country Rivers And Canals Gets Flooded

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کئی مقامات پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ حب میں بارش سے مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں حب، خضدار لورالائی، موسیٰ خیل سمیت دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ تین دن سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔

حب میں پتھرکالونی دارو ہوٹل کے مقام پر بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

راجن پور ،کوہ سلیمان کے پہاڑی برساتی ندی نالوں کا سیلابی پانی کی سطح کم ہوگئی ہے تاہم مختلف علاقوں میں سیلابی پانی سے فصلیں اور مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں حیدر آباد ،میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے ۔

تازہ ترین