• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپل تھرنگا6ہزار رنز بنانے والا 8واں سری لنکن بیٹسمین

8 Wickets Lincoln Batsman From Apoll Thang 6 Thousand Runs

سری لنکاٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اپل تھرنگانے نے ایک روزہ کرکٹ میں 6ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا ۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں اپل تھرنگانے عمدہ بیٹنگ کی اور 79رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سری لنکا کی طرف سے 6ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے آٹھویں بیٹسمین کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

سری لنکن مڈل آرڈر بیٹسمین نے 203میچوں کی 192اننگز میں 34کی اوسط سے 6065رنز بنالئے ہیں،اس دوران انہوں 14سنچریاں اور 33نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

سری لنکا کی طرف سے جن بیٹسمینوں نے 6ہزار یا اس سے زائد رنز اسکور کئے ہیں،ان میں کمارا سنگاکارا 14234رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، سنتھ جے سوریا13430رنز بناکر دوسرے ،مہیلا جے وردھنے12650رنز اسکور کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس لسٹ میںتلک رتنے دلشان،اروندا ڈی سلوا،مارون اتاپتواور سری لنکا کو ورلڈ چیمپئن بنانے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگابھی شامل ہیں۔

اپل تھرنگا کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 174رنز ناٹ آئوٹ ہے ،جو انہوں نے2013ء میں بھارت کے مقابل ایک میچ میں بنائے تھے ،جس میں19چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔

 

تازہ ترین