• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کے ثبوت مضحکہ خیز ہیں، وکیل ناصر جمشید

The Evidence Of Pcb Is Funny Lawyer Nasir Jamshed

ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے جو ثبوت ہمارے خلاف دیےوہ مضحکہ خیز ہیں، چیلنج کرتے ہیں کہ ہمارا کیس اوپن کیا جائے۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے ڈسپلنری ٹریبونل میں ناصر جمشید کی معطلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کے لیے کرکٹر ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی اپنے ثبوت این سی اے اور میڈیا کو دےدیے،7 جولائی کو ناصر جمشید کی اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہو گی۔

حسن وڑائچ نے کہا کہ 7جولائی کو معطلی کے خلاف ڈسپلنری ٹریبونل کی سماعت بھی ہو گی، برطانوی کرائم ایجنسی نے اکتوبر کے آخری ہفتے کی تاریخ دی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیٹ خریدنے والے گورے اور یوسف کے بیانات بطور گواہان پیش کریں گے،کچھ کرکٹرز کو بھی بطور گواہ پیش کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے مزید کہا کہ برطانوی کرائم ایجنسی کی اکتوبرمیں سماعت پر ناصرجمشید کے پاسپورٹ کی واپسی کا امکان ہے۔

دوسری جانب کرکٹرخالد لطیف کی اینٹی کرپشن ٹربیونل کےسربراہ کی اہلیت کے خلاف درخواست مسترد ہوگئی۔

خالد لطیف نے اصغر علی حیدر کے خلاف درخواست دائرکی تھی جس کا فیصلہ ٹربیونل کے سربراہ فضل میراں چوہان نے کیا۔

تازہ ترین