• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مسلح ڈاکو گھر میں داخل، مزاحمت پر فائرنگ سے 4 بھائی زخمی

Karachi Armed Robbers Entered Home 4 Injured In Firing On Resistance

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت اور ذاتی تنازع پر فائرنگ سے 4بھائیوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں واقع گھر میں 2نامعلوم مسلح ملزمان ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی ،تاہم اہل خانہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں 4بھائی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں انور،عقیل ،سہیل اورزبیر شامل ہیں اورزخمیوں کو طبی امداد کےلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں کی حالت خطرے باہر ہے۔

ادھر میمن گوٹھ میں بھی باکڑا ہوٹل پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے30سالہ محمود شاہ کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع کا نتیجہ ہےملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جاررہی ہے۔

دوسری جانب لیاقت آباد سپرمارکیٹ سے گشت کےدوران پولیس نے 3ملزمان وقار،فاروق اور عزیز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،گرفتار ملزمان منشیات فروش اور اسٹریٹ کریمنل ہیں۔

تازہ ترین