• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات جاری

The Investigation Of The Escape Of The Prisoners From Central Jail Karachi

سینٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات جاری ہیں، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق چودہ جون کو دو قیدیوں شیخ محمد ممتاز اور محمد احمد کے فرار ہونے کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امجد اور ہیڈ کلرک نوید قصور وار پائے گئے ہیں جنھیں گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے، اس کے علاوہ فرار ہونے والے قیدی جن بیرکوں میں تھے ان کے تمام قیدیوں سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین