• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پاکستانی جمہوریت پر بدنما داغ ہے،عابد شیر علی

Imran Khan Is Stain On Democracy Face Abid Sher Ali

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی جمہوریت پر بدنما داغ ہے،ملک کے 20کروڑ عوام حکومت کے خلاف ہونے والی سازش کو سمجھتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ ہم پر بحران کی کیفیت ہے لیکن ہم گھبرا نہیں رہے،ہماری بہن مریم نواز کو بلایا گیا ہے، ہم بھاگیں گے نہیں،زرداری نے استثنا مانگا جبکہ نوازشریف نے یہ استثنا نہیں مانگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کونسی انکوائری ہے جس کے ترجمان شیخ رشید بنے ہوئے ہیں،لال حویلی کے شیخ کو تین طلاقیں ہوچکی ،انہیں نواز شریف ،مشرف اور ق لیگ سے طلاقیں ہوئیں۔

عابد شیر کا کہناتھاکہ سی پیک پاکستان دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتا ہے،پاکستان کے لئے نوازشریف اور اس کے خاندان نے قربانیاں دی ہیں،ہم عدالتی حکم کی تعمیل کررہے ہیں،تحفظات کے باوجود ہم جے آئی ٹی میں پیش ہورہے ہیں،آج پھر ہماری بہن بیٹی مریم نواز کو بلوایا گیا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے پاس سوال کہاں سے آتے ہیں ؟این آئی سی اسکینڈل کہاں گیا؟مشرف ایک ادارے کا سربراہ تھا اس کے پاس اربوں کے فلیٹ اور کاروبار کیسے آئے ؟ یہ سوال کسی ادارے نے کیوں نہیں کیا؟جن لوگوں نے اقتدار میں رہ کہ ملک کو لوٹا ان کی جے آئی ٹی کون بنائے گا؟

عابد شیر علی کا یہ بھی کہناتھاکہ رحمان ملک 5 سال وزیرداخلہ رہا،پرویز مشرف نے 9 سال حکومت کی، 14 سال میں پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی کچھ ثابت نہیں کرسکے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم حکومت بنا سکتے تھے، ہم نے بلوچستان کی حکومت عبدالمالک کو دی، ہم کے پی کے میں حکومت بنا سکتے تھے، ہم نے پی ٹی آئی کو موقع دیا،۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت نے جو کرپشن کی اس سے روحیں کانپ جائیں، نوازشریف کو 2018 میں کوئی طاقت الیکشن جیتنے سے روک نہیں سکتی۔

تازہ ترین