• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو پر پابندیاں اور تحفظ تجارت قابل تنقید ہیں، پیوٹن

Restrictions On Moscow Economic Protections Are Condemnable Putin

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو پر عائد کردہ نئی پابندیوں اور تحفظ تجارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جی ٹوئنٹی سمٹ سے قبل ایک جرمن اخبار میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں پوٹن نے لکھا کہ روس پر پابندیاں جی ٹوئنٹی کے ان بنیادوں اصولوں کے خلاف ہیں، جن کے تحت تمام ممالک کے مفادات کی خاطر تعاون کی بات کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد تجارت سے عالمی اقتصادیات میں بہتری پیدا ہو گی۔ پیوٹن بھی ہیمبرگ میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یورپی یونین اور امریکا نے یوکرائن بحران میں مداخلت کے باعث روس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

تازہ ترین