• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عزیربلوچ گینگ کے کارندے سمیت 16 افراد گرفتار

Karachi Including The Worker Of Uzair Baloch Gang 16 Arrested

کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزیر بلوچ گینگ کے کارندے سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے کراچی کےعلاقےچاکیواڑہ سےعزیربلوچ گینگ کے کارندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گلشن اقبال میں فائرنگ سے قاری کے جاں بحق ہونے کے بعد ملزمان کے فرار کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ۔

ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق مبینہ ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سے دو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی جبکہ ایک اقدام قتل کا ملزم شامل ہے۔

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق سرجانی ٹائون گلشن سکندر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس کے دوران جھونپڑا ہوٹل میں چلنے والے جوئے کے اڈے سے 11ملزمان کو گرفتار کرکے جوئے میں لگائی گئی 22 ہزار 300 روپے کی رقم اورجوئے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا گیا۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزم زبیر کو گرفتار کرکے 1100گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ دوسری کاروائی میں اسٹریٹ کرمنل عالمگیر کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

نیو کراچی میں صبا سنیما جبکہ سپرہائی وے پر بقائی اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین