• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی ریکارڈ ٹیمپرنگ،ظفر الحق حجازی ذمے دار قرار

Secp Recording Tempering Zafar Ul Haq Hajaji Considered As Responsible

پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے چودھری شوگر ملز کے فراہم کردہ ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے الزام کے معاملے پر ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔رپورٹ میں ایس ای سی پی کے سربراہ ظفرالحق حجازی کو ذمے دارقرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے قائم مقام ڈی جی کیپٹن(ر)احمد لطیف کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سربراہ ظفرالحق حجازی نے ماتحت افسران پر دباؤ ڈالا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی افسران ماہین فاطمہ،علی عظیم اکرام نے غیرقانونی احکامات تسلیم کیے،لہٰذاماہین فاطمہ اورعلی عظیم اکرام کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین