• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل فٹبالرزآج لاہور میں دوسرا میچ کھیلیں گے

International Footballers Will Play Second Match In Lahore Today

انٹرنیشنل فٹبالرزآج لاہور میں دوسرا نمائشی میچ کھیلیں گے، فٹبالرز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کی آمد پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

رونالڈینو، ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹنگ، ریان گیگز اور نکولز انیلکا سمیت دنیا کے مشہور فٹبالرز آج فورٹ ریس گراؤنڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

نمائشی میچ کھیلنے والے پاکستانی فٹبالرز میں محمد رسول، محمد عیسیٰ، عزیز رازق، محمد عادل، عدنان، محمد علی، احمد، یوسف بٹ، صدام حسین، کلیم اللہ، سعد اللہ، حسن بشیر، ریاض اور کامران شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رات 8 بجے میچ کھیلا جائے گا۔


لاہور میں آج ہونے والے میچ کے لئے سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ شائقین فٹبال کو گراؤنڈ تک لے جانے کے لئے خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی۔

فورٹ ریس گراؤنڈ کے اطراف پاک فوج کے اہلکار تعینات رہیں گے اور شرکا کو جامہ تلاشی کے بعد گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

تازہ ترین