• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مختلف علاقوں میں رات بھر ہلکی بارش، موسم خوشگوار

Light Rain In Different Areas Of Karachi Weather Is Pleasant

کراچی کےمختلف علاقوں میں رات بھر ہلکی بارش ہوتی رہی، بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر ہلکی بارش سے سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کو دشواری کا سامنارہا۔

شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پھسلن کی وجہ سے کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہو ئیں۔

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، لیاقت آباد، تین ہٹی، گرومندر، نمائش، لسبیلہ، صدر، اردو بازار، آئی آئی چندریگر روڈاور قریبی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

ڈیفنس، شارع فیصل، کارساز، بلوچ کالونی، محمودآباداوردیگرعلاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، جبکہ بونداباندی کےساتھ ہی بجلی نےبھی آنکھ مچولی شروع کردی۔

شہر میں تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

دوسر جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں رواں ہفتے مون سون کی مزیدبارشوں کی نوید سنادی ہے۔

محکمہ موسمیات نےبالائی پنجاب اور کشمیر میں آج سےجبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، اورجنوبی پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

جمعرات تک جاری رہنےوالے مون سون بارشوں کے اس سلسلےمیں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کےباعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین