• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں خودکش دھماکا، ایس ایس پی شہید، متعدد زخمی

Suicide Blast In Chaman Ssp Martyred With Several Injured

چمن کے علاقے بوغرا روڈ پر ایس ایس پی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں ایس ایس پی ساجدخان مہمند شہید جبکہ اہلکاروں سمیت 11افرا د زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے بوغرا روڈ پر اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیاجب ایس ایس پی کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اورعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے پولیس موبائل سمیت کئی قریبی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ،جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورحکام نے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین