• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کےفیصلوں پر فوری عمل کیاجائے،فواد چوہدری

Fawad Chaudhry Demand Immediate Action On Supreme Courts Recommendations

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہفتے بعد حقیقت سب کے سامنے آجائے گی ،حالات بتارہے ہیں وزیراعظم کے خلاف ٹھوس ثبوت مل جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو نےفواد چوہدری نے کہا کہ پیرکوسماعت میں جے آئی ٹی کی تفتیش پرفریقین کے وکیل بات کرسکیں گے، آج سپریم کورٹ نے تین بڑے فیصلے کیے ہیں ،اگر سپریم کورٹ کےفیصلے کی روح پرعمل کیاجائےتو ایس ای سی پی کے چیئرمین کو فوری گرفتارہوناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قوی امکان ہےکہ ظفر حجازی نے اسحاق ڈار کے کہنے پر ریکارڈ ٹیمپرنگ کی، امید ہے اسحاق ڈار کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تعین کیا جائے کہ جے آئی ٹی ارکان کےاکاونٹس کس نے ہیک کیے،جے آئی ٹی ارکان کی ہیک دستاویزات کی بنیاد پر ہی حسین نواز کی پہلی درخواست دائر کی گئی۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہناتھاکہ ہیکنگ معلومات کو اپنے فائدے کےلیے استعمال کرنے پر حسین نواز پر بھی سائبر کرائم مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کی طرف سے اٹارنی جنرل کوحکم دیاگیا ہے کہ سعدرفیق،خواجہ آصف ،آصف کرمانی اورطلال چودھری کی تقاریر کے اسکرپٹ فراہم کیے جائیں۔

تازہ ترین