• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد کوپبلک کیا جائے،دانیال عزیز

Tenth Part Of Jit Report Should Be Made Public Daniyal Aziz

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جو اصل کیس تھا اس پر عدالت میں بات ہی نہیں ہوئی، کیا چُھپا ہوا ہے دسویں جلد میں ، پوری رپورٹ قوم کے سامنے لائی جائے اور آخری جلد بھی پبلک کی جائے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ پوری دنیا میں پاناما پیپرز پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،آج کی کارروائی میں جے آئی ٹی سے یہ بھی نہیں پوچھا گیا آپ کس نتیجے پر پہنچے، عوام اتنے سادہ نہیں جو اس کھیل کو سمجھ نہ سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شفاف نظام کا درس دینے والے منہ چھپا کر نکل گئے ،سب شفاف طریقے سے ہورہاہے تو والیم 10 کیو ں چھپا ہے ،ہم اسے فوری طور پر پبلک کرنےکا مطالبہ کرتے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ جب عدالتوں اور جے آئی ٹی نے چاہا وڈیو لنک پر بھی بیان ریکارڈ ہوئے ،ان کا یہ بھی کہناتھاکہ جو عدالت کا حکم ہوگا اس پر عمل درآمد کریں گے۔

تازہ ترین