• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے، بابراعوان

File A Case On Sharif Family Over Money Laundering Babar Awan

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہےکہ پورے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کے خلاف فوری ریفرنس بھیجیں، تمام افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود ایک آف شور کمپنی کے ہیڈ ہیں جبکہ پاکستان کی وزارت خزانہ پر ایسا شخص بیٹھا ہے جس نے 2جرائم کیے، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کرنے والا وزارت خزانہ کے عہدے پر نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن آشیانہ اسکیم، اسلام آباد میٹرو بس، اورنج لائن کا کیس کھلا سب سامنے آجائے گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا عمل درآمد بنچ اب نئے دلائل سنے گا اور جےآئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر دس سے گاڈ فادر نکلے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے، وزیر خزانہ نے2 جرائم کیے، انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے عہدے سے ہٹایا جائے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد کرپشن کی جرات کوئی نہیں کرےگا، اب ملک میں کرپشن کے تمام دروازے بند ہوگئے ہیں۔

 

تازہ ترین